the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
راجگیر: جنتا دل یو (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے شراب پر پا بندی قانون کی سخت دفعات کے تعلق سے ہورہی نکتہ چینی کے پیش نظر آج اس قانون پر غور کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نافذ شراب بندی قانون کے ضابطے اگر سخت ہیں تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن اسے ختم نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر کمار نے جے ڈی یو کے یہاں اتوار کو شروع ہوئے دو روزہ قومی کونسل کے اجلاس کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے شراب بندی قانون نافذ کیا ہے۔ اگر اس قانون کے ضوابط زیادہ سخت ہیں تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن اس قانون کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا اور نہ ہی اسے ختم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے خلاف مرکز کی نریندر



مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جو بھی کارروائی کرنی ہے وہ کریں ہم ان کے ساتھ ہیں لیکن فوج کی سرجیکل اسٹرائک کا کوئی پارٹی پوسٹر لگا کر کریڈٹ لینا چاہتی ہے تو اسے ضرور روکا جانا چاہئے۔
جے ڈی یو کے قومی صدر نے وشو ہندو پریشد کے پروین توگڑیا کے رام مندر بنوانے کے بیان کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جے شری رام تمام بولتے ہیں آپ بھی بولئے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن مسٹر توگڑیا کے مندر بنوانے کی بات کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں۔ آج ملک کے سامنے مندر اور مسجد کی تعمیر کا مسئلہ نہیں ہے ،بلکہ غورو خوض کے لئے اگر کوئی بات ہے تو وہ ہے خود کشی کر رہے کسان۔ اپنی خستہ حالی کی وجہ سے کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایسے میں ان کے مسائل کو حل کرنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.